%D9%85%D8%B5%D8%B1 %D9%85%DB%8C%DA%BA %D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%81 %D8%A3%D9%88%D9%82%D8%A7%D8%AA %DA%A9%DB%92 %D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86 %D8%B3%DB%92 %D8%B3%D9%81%DB%8C%D8%B1 %D8%AF%D9%88%D9%84%D8%AA %D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%AA %D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85 | Latest Muslim News, Islamic Updates & World Coverage 2026

IQNA

مصر میں ادارہ أوقات کے تعاون سے «سفیر دولت تلاوت» پروگرام

8:40 - May 31, 2026
خبر کا کوڈ: 3520271
ایکنا: مصر کی وزارتِ اوقاف نے مصر اور عالمِ اسلام کے ممتاز قاریِ قرآن، "سفیرِ دولتِ تلاوت" کے لقب سے معروف شیخ سید عبدالشافی ہلال کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ویب سائٹ "الشروق" کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شیخ سید عبدالشافی ہلال 29 مئی 1945ء کو مصر کے صوبہ قلیوبیہ کے علاقے دمنہور شبرا الخیمہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی زندگی قرآنِ کریم کی خدمت، دعوتِ دین اور کلامِ الٰہی کی اشاعت کے لیے وقف رکھی اور ایک روشن قرآنی ورثہ چھوڑا۔

شیخ سید عبدالشافی ہلال ایک ایسے خاندان میں پروان چڑھے جو علم اور قرآنِ کریم سے گہری وابستگی رکھتا تھا۔ انہوں نے کم عمری میں ہی قرآنِ مجید حفظ کر لیا اور بارہ سال کی عمر میں مکمل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے تجوید اور قراءات کی تعلیم متعدد جید علمائے قرآن سے حاصل کی۔ ان کے نمایاں اساتذہ میں شیخ محمد عبدالغنی شامل تھے، جنہوں نے انہیں جامعہ الازہر کے ادارۂ قراءات میں داخل ہو کر اپنی دینی اور قرآنی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دی۔

تلاوتِ قرآن میں ان کی غیر معمولی صلاحیت بچپن ہی سے نمایاں تھی۔ سترہ برس کی عمر سے قبل ہی وہ دینی تقریبات اور قرآنی محافل میں شرکت کرنے لگے تھے، یہاں تک کہ ان کی شہرت قراء اور سامعین کے درمیان پھیل گئی۔ ان کی طاقتور آواز اور مؤثر اندازِ تلاوت نے انہیں اپنے دور کے ممتاز قراء کی صف میں لا کھڑا کیا۔ قرآنِ کریم کی مصر اور بیرونِ مصر وسیع پیمانے پر اشاعت و ترویج کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ’’سفیرِ دولتِ تلاوت‘‘ کا لقب دیا گیا۔

1976ء میں شیخ سید عبدالشافی ہلال مصر ریڈیو کے امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ اس وقت تک وہ تلاوت میں اپنا منفرد اسلوب اور الگ شناخت قائم کر چکے تھے۔ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ ان کی تلاوت میں ان کی اپنی انفرادیت ہو اور وہ کسی کی تقلید نہ کریں۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے قرآنی تلاوت کے شائقین اور سامعین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

شیخ سید عبدالشافی ہلال نے دنیا کے متعدد ممالک میں مصر کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 20 سے زائد عرب، یورپی، افریقی اور امریکی ممالک کا سفر کیا اور بڑی اسلامی محافل میں قرآنِ کریم کی تلاوت کی۔ انہوں نے امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں دو مرتبہ مکمل قرآنِ کریم کی ریکارڈنگ بھی کی۔ ان کی دل نشین تلاوت سے متاثر ہو کر متعدد مرد و خواتین نے اسلام قبول کیا۔

وہ متحدہ عرب امارات کے بھی خصوصی مہمان رہے، جہاں انہوں نے ماہِ مبارک رمضان کی بابرکت راتوں میں مختلف بڑی مساجد میں قرآنِ کریم کی تلاوت کی اور قرآنی محافل میں نمایاں اور مؤثر کردار ادا کیا۔

شیخ سید عبدالشافی ہلال کئی برسوں تک صوبہ قلیوبیہ کے قراء کے سربراہ رہے۔ وہ قاریانِ قرآن کی رہنمائی، تربیت اور احکامِ تلاوت پر عبور حاصل کرنے کی تلقین کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے 18 جولائی 2013ء کو اپنی وفات تک قرآنِ کریم کی خدمت کا مشن جاری رکھا اور اہلِ قرآن اور قرآن سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک لازوال قرآنی میراث اور نیک نامی چھوڑ گئے۔/

 

4354929

نظرات بینندگان
captcha